آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت ملک بھر میں جاری تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، اونتی پورہ پلوامہ میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے ایک سائیکل ریس 'پیدل فار پیس' کا انعقاد کیا گیا۔ سائیکل ریس کو ایس ایس پی اونتی پورہ محمد یوسف نے ایس ڈی پی او پامپور میر امتیاز احمد اور ایس ایچ او عادل احمد کی موجودگی میں جھنڈی دکھا کر روانہ کیا، جو گالندر پامپور سے شروع ہوکر اونتی پورہ ٹول پلازہ پر ختم ہوئی۔A Cycle Race Organized By Jk Police
پروگرام میں بڑی تعداد میں وادی کے مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے جوش و جذبہ کے ساتھ شرکت کی۔ علاقے کے مقامی لوگوں نے جے کے پولیس کے اقدام کو سراہا اور حصہ لینے والے سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کی۔ پولیس کے علاوہ عام لوگوں نے بھی اس تقریب کا مشاہدہ کیا اور کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے پر شرکا کی حوصلہ افزائی کی۔
تقریب کے اختتام پر ونر اور رنر اپ میں انعامات تقسیم کیے گئے جب کہ اس ریس میں شریک دیگر شرکا میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔ کھلاڑیوں نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر جموں و کشمیر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
Cycle Race in Anantnag: اننت ناگ میں سائیکل ریس کا انعقاد