پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں آج سی آر پی ایف کی 110 بٹالین کی جانب سے ہیڈکوارٹر لیتہ پورہ اونتی پورہ میں ایک مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں آس پاس کے دیہات سے بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنا علاج معالجہ کرایا اس موقع پر نہ صرف ان کو تشخیص کی گئی بلکہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی جسکو لوگوں نے کافی سراہا۔
مقامی شہری محمد ایوب نے بتایا کہ اس میڈیکل کیمپ میں ہر بیمار کا اچھے ڈھنگ سے علاج کیا گیا جبکہ مفت ادویات بھی فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ یہ ایک اچھی شروعات ہے اور اس سے غریب لوگوں کو بڑی حد تک راحت ملے گی۔
یہ بھی پڈھیں:CRPF Raising Day: سی آر پی ایف 110 بٹالین کا یوم تاسیس، اونتی پورہ میں میلہ منعقد
اس موقع پر سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر یوگیش پروہت نے بتایا کہ سی آر پی ایف اس سے پہلے بھی مفت میڈیکل کیمپ منعقد کرتا آیا ہے اور آج بھی عوام کو راحت دینے کے لیے اس کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو اس بات کا اظہار کرتا ہے کہ عوام اور سی آر پی آیف کے درمیان تعلقات بہتر ہیں۔