ETV Bharat / state

Nanar tral medical camp: نانر، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام - سی آر پی ایف ترال طبی کیمپ

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں سی آر پی ایف کی جانب سے حالیہ دنوں میں پانچ طبی کیمپ منعقد کے گئے۔ CRPF organized free medical camp

نانر، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 5:51 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر میں سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں سی آر پی ایف کی180 بٹالین نے جنوبی کشمیر کے نانر میڈورہ، ترال علاقے میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جہاں سکھ اور مسلم سماج سے تعلق رکھنے والے مقامی باشندوں کی خاصی تعداد کی طبی جانچ کی گئی اور ان میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کئی گئی۔

نانر، ترال میں مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام

نانر کے باشندوں نے طبی کیمپ کے انعقاد پر سی آر پی ایف کا ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’علاقہ چونکہ انتہائی پسماندہ ہے اور اس لئے اس طرح کے کیمپس منعقد کرانے سے یہاں کے لوگوں کو بڑی حد تک فائدہ ملےگا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایسے کیمپس مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں۔‘‘ ایک مقامی شہری، جگ سنگھ، نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’اس قسم کے میڈیکل کیمپ منعقد ہونے سے غریب لوگ سب سے زیادہ مستفید ہو رہے ہیں اور اسطرح اگر ایسے کیمپ مستقبل میں منعقد کیے جاتے تو لوگوں کو صحت عامہ کے حوالہ سے کافی راحت ملے گی۔‘‘

اس دوران سی آر پی ایف 180 بٹالین کے کمانڈنگ آفیسر بھی طبی کیمپ میں موجود رہے جنہوں نے از خود میڈیکل کیمپ کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف لوگوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ہمیشہ ’’سویک ایکشن پروگرام‘‘ کے تحت اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا انعقاد عمل میں لائے گی، کیوں کہ سی آر پی ایف امن و امان کو برقرار رکھنے کے علاوہ ’’سویک ایکشن پروگرام‘‘ کو تواتر کے ساتھ منعقد کر رہی ہے تاکہ عوام کے ساتھ مزید رابطہ بحال ہو اور عوام کی ضروریات کا خیال رکھا جائے۔ طبی کیمپ کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ترال کے اطراف و اکناف میں یہ پانچواں میڈیکل کیمپ تھا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے کیمپس کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: CRPF Medical Camp سوپور میں طبی کیمپ سے لوگ مستفید

واضح رہے کہ ترال علاقے میں گزشتہ دنوں سے متواتر سی آر پی ایف کی جانب سے میڈیکل کیمپ منعقد کیے جا رہے ہیں جسکی وجہ سے غریب عوام کو بہت فایدہ مل رہا ہے اور لوگ ایسے اقدامات کی نہ صرف ستائش کر رہے ہیں بلکہ انہیں لازمی بھی قرار دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.