ETV Bharat / state

سی آر پی ایف اہلکار کی مبینہ خود کشی

author img

By

Published : Jun 18, 2020, 12:30 PM IST

اونتی پورہ میں ڈیوٹی کے دوران 178 بٹالین سے وابستہ سی آر پی ایف جوان نے مبینہ خودکشی کرلی۔

اونتی پورہ:  سی آر پی ایف اہلکار نے مبینہ خود کشی کر لی

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں جمعرات کی صبح سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر دوران ڈیوٹی خود کشی کرلی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، سی آر پی ایف جوان نے اپنی پیٹرولنگ ڈیوٹی کے دوران صبح 3 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان خود کشی کی، متوفی کی شناخت اسسٹنٹ سب انسپکٹر موتی رام کے طور پر کی گئی ہے جو سی آر پی ایف کی 178 بٹالین سے وابستہ تھا۔

مذکورہ جوان کو اصل میں ریشی پورہ زانا پورہ شوپیاں میں تعینات کیا گیا تھا۔

دریں اثنا سی آر پی ایف کے ترجمان جنید خان نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکار کی طرف سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کی وجوہات کے بارے میں تحقیقات کی جاری ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔

مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع شریپد نائیک نے گذشتہ برس دسمبر میں لوک سبھا میں فوجی جوانوں کی طرف سے خودکشیاں کرنے کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سال 2010 سے سال 2019 کے دوران 1113 فوجی اہلکاروں نے خودکشی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.