پامپور: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چندہارا پانپور علاقہ میں سی آر پی ایف 185 بٹالین کی جانب سے سیوک ایکشن پروگرام کے تحت مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں فوجی ڈاکٹروں کے علاوہ سیول ڈاکٹروں کی سہولیات میسر رکھی گٸ تھی تاکہ مریضوں کو کسی طرح کی پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Free Medical Camp in Pampore
اس موقع پر سی آر پی ایف 185 بٹالین کے میجر ایس کے ویشوشانت نے بتایا کہ طبی کیمپ لوگوں کو طبی نگہداشت کی سہولیات بہم پہنچانے کے غرض سے منعقد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی آر پی ایف ہمیشہ سے لوگوں کی مدد کرتی آئی ہے اور آگے بھی لوگوں کو ہر طرح کی مدد کرنے میں پیش پیش رہے گی۔
مزید پڑھیں:
میجر نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف عوام اور جوان کے بیچ میں ایک بہترین رشتہ قائم کرنا چاہتی ہے تاکہ جو فوج اور عام لوگوں کے بیچ کی دوریاں کم ہوں۔