ETV Bharat / state

Drug Peddler Arrested in South Kashmir: اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو کیا گرفتار - جنوبی کشمیر منشیات فروش

بجبہاڑہ علاقے میں منشیات فروش کو حراست میں لیے جانے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں جموں و کشمیر پولیس نے ایک اور منشیات فروش کو حراست میں لے لیا۔

اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروش کو کیا گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 6:38 PM IST

پلوامہ: سماج سے منشیات کی وبا کو ختم کرنے کے لئے جنگ جاری رکھتے ہوئے جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او کی سربراہی میں چرسو علاقے میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔ انہوں نے گرفتار شدہ منشیات فروش کی شناخت عاشق حسین بٹ ولد محمد رمضان بٹ ساکن چرسو، اونتی پورہ کے طور پر کی ہے۔

پولیس بیان میں مزید کہا گیا کہ گرفتار شدہ منشیات فروش کی تحویل سے 8 کلو 300 گرام بھنگ بر آمد کی گئی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس نے اس ضمن میں اونتی پورہ پولیس اسٹیشن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اونتی پورہ پولیس نے بیتے دنوں میں کئی منشیات فروشوں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے جس کی عوامی سطح پر پزیرائی ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested اوڑی میں منشیات فروش ممنوعہ اشیاء کے ساتھ گرفتار

ادھر، بدھ کی صبح جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ہی بجبہاڑہ علاقے میں ایک اور منشیات فروش کو حراست میں لیکر اس کی تحویل سے منشیات برآمد کی تھی۔ وادی کشمیر میں بڑھتے منشیات کے رجحان پر عوام میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے جبکہ آئے روز اس حوالہ سے حکومتی سطح کے ساتھ ساتھ سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد کی جانب سے بھی ریلیز، پروگرامز اور سیمنارز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ بدھ کو سرینگر میں سیول سوسائٹی کے اشتراک سے اسی حوالہ سے یک روزہ سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی، سماجی و مذہبی رہنماؤں نے شرکت کرکے اس حوالے سے اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.