ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے ضلع پلوامہ میں جسمانی طور مخصوص کھلاڑیوں کے لیے کاسکو بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ Cricket Tournament for Differently-abled in Pulwama کرکٹ ٹورنامنٹ میں اسکولی بچوں سمیت جسمانی طور مخصوص درجنوں کھاڑیوں نے شرکت کرکے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ضلع انتظامیہ پلوامہ اور محکمہ سماجی بہبود پلوامہ کے اشتراک سے منعقد کیے گئے ٹورنامنٹ میں وادی کشمیر کے مختلف اضلاع کی آٹھ ٹیموں نے شرکت کی۔
ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں نے اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر حکام کی ستائش کرتے ہوئے مستقبل میں اس طرح کے مزید ٹورنامنٹس کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔ Cosco Ball Cricket Tournament in Pulwama جسمانی طور مخصوص افراد کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے معروف سماجی کارکن پدم شری ایوارڈ یافتہ جاوید احمد ٹاک نے حکام سے دیگر اضلاع سمیت یو ٹی سطح پر اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد کی اپیل کی تاکہ جسمانی طور مخصوص کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹس سے جسمانی طور مخصوص افراد کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ Cricket Tournament for Differently-abled انہوں نے انتظامیہ سے سال بھر اس طرح کے ٹورنامنٹس کو جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔