میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے مین بازار اور دیگر ڈرینز کو سینیٹائز اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی ترال منظور احمد کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
ملازمین نے اے ڈی سی آفس ، ایس ڈی ایچ ترال اور دیگر سرکاری دفاتروں کا چھڑکاؤ بھی کیا ایڈشینل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے میڈیا کو بتایا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد صفائی ستھرائی رکھنا لازمی ہے اور آج میونسپل کمیٹی ترال کے اہلکاروں نے خصوصی طور پر ٹاون میں صفائی ابھیان چلایا ہے جسکے لیے انہوں نے ہی ہدایات جاری کی تھیں۔
واضح رہے کہ ترال سب ڈسٹرکٹ میں کرونا وائرس کا کوئی بھی کیس اب تک سامنے نہیں آیا ہے تاہم انتظامیہ نے پلوامہ میں دو نئے کیس سامنے آنے کے بعد صفائی ستھرائی کی مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے