ETV Bharat / state

کوروناوائرس: غیر مقامی باشندوں کی کاؤنسلنگ

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں انتظامیہ کی جانب سے غیر مقامی باشندوں کی مشاورت کی جا رہی ہے۔

author img

By

Published : Mar 19, 2020, 7:00 PM IST

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں  مقامی باشندوں کی کائونسلنگ

دنیا بھر میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں جمعرات کو جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور میں انتظامیہ کی جانب سے وادی کشمیر مزدوری اور تجارت کی غرض سے آئے غیر مقامی باشندوں کی مشاورت (Counselling) کی جا رہی ہے۔

نمائندے کے مطابق تحصیلدار پانپور نے قصبے کے اکثر غیر مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور انہیں طبی معائنہ کرنے کی صلاح دی۔

انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں تمام غیر مقامی باشندوں کا طبی معائنہ کرایا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز سرینگر میں ایک خاتون کا کووڈ ٹیسٹ مثبت پائے جانے کے بعد کشمیری عوام میں خوف و ہراس کا ماحول ہے اور انتظامیہ کی جانب سے کڑے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گزشتہ ہفتے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے 31مارچ تک جموں و کشمیر میں سبھی تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو بھی بند کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس کے سبب اب تک 9000قیمتی جانیں تلف ہوئی ہیں جبکہ عالمی ادراہ صحت نے اس وائرس کو ’عالمی وبا‘ قرار دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.