ETV Bharat / state

کورونا وائرس: ڈی سی آفس پلوامہ میں تربیتی و جانکاری کیمپ - coronavirus

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور وائرس سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کی غرض سے ضلع پلوامہ کے پنچوں، سرپنچوں اور نمبرداروں کے لیے ایک روزہ تربیتی و جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کورونا وائرس: ڈی سی آفس پلوامہ میں تربیتی و جانکاری کیمپ

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 6:16 PM IST

ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلوامہ کی جانب سے پیر کو ڈی سی آفس پلوامہ میں ضلع کے سرپنچوں، پنچوں اور نمرداروں کے لئے ایک روزہ تربیتی و جانکاری پروگرام منعقد کیا گیا۔

کورونا وائرس: ڈی سی آفس پلوامہ میں تربیتی و جانکاری کیمپ

پروگرام کے دوران ماہرین صحت نے کیمپ میں شریک لوگوں کو مہلک بیماری کورونا وائرس سے بچنے کے تدابیر و احتیاط بتائے۔ ماہرین نے شرکاء سے کہا کہ وہ اس بیماری سے بچنے کے لئے ہر حال میں احتیاط برتے ’’کیونکہ اس بیماری کا ابھی تک علاج دریاف نہیں ہو پایا ہے۔‘‘

منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے بارے میں گاؤں گاؤں میں جانکاری پہنچانا ہے تاکہ کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑا جا سکے۔

اس موقعے پر بی ڈی سی چیئرمین ترال، اوتار سنگھ نے کہا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ جموں و کشمیر میں آئے روز کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد کے علاوہ شرح اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

پروگرآم کے آخر میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے کووڈ19 کے پھیلائو کو روکنے میں نمایاں کردار نبھا رہے فرنٹ لائن ورکروں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

دریاں اثناء اس موقعے پر انڈین سسٹم آف میڈیسنز کی جانب سے جانکاری کیمپ میں شریک لوگوں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے جبکہ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے افسران، بی ڈی سی چیرمین اور پلوامہ، ترال، پانپور اور اونتی پورہ کے سیکنڑوں سرپنچوں، پنچوں اور نمرداروں نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.