ETV Bharat / state

کورونا وائرس: پانپور میں تربیتی و جانکاری کیمپ - کورونا وائرس کی زنجیر

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے اور وائرس سے متعلق عوام کو آگاہ کرنے کے لیے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور سے تعلق رکھنے والے پنچوں، سرپنچوں اور نمبرداروں کے لیے تربیتی و جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

کورونا وائرس: پانپور میں تربیتی و جانکاری کیمپ

author img

By

Published : Jul 8, 2020, 10:20 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور تعلق رکھنے والے پنچوں، سرپنچوں اور نمبرنداروں کے لیے تربیتی و جانکاری کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں ضلع انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کے علاوہ بینک ملازمین نے بھی شرکت کی۔

اس دوران ماہرین صحت نے کیمپ میں شریک افراد کو کووڈ19 سے بچائو اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ ماہرین نے حاضرین سے کہا کہ وہ اس وبائی اور مہلک بیماری سے بچنے کے لئے ہر حال میں احتیاط برتے ’’کیونکہ اس بیماری کا ابھی تک علاج دریاف نہیں ہو پایا ہے۔‘‘

کورونا وائرس: پانپور میں تربیتی و جانکاری کیمپ

منتظمین کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے بارے میں گاؤں گاؤں میں جانکاری پہنچانا ہے تاکہ کورونا وائرس کی زنجیر کو توڑا جا سکے اور اسے مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔

ماہرین نے حاضرین کو اس مہلک بیماری پر قابوں پانے کے لئے عام لوگوں تک جانکاری پہنچانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس بیماری کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عوام کو جانکاری فراہم کرنا از حد ضروری ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.