ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے کے ایک شخص کے خلاف ایف ائی آر درج کی گئی۔ یہ شخص پاکستان سے آیا ہوا تھا۔ اس بات کا اعتراف اس نے از خود ڈسٹرکٹ مجسٹريٹ پلوامہ کے سامنے کیا ہے۔
اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے اپنی ٹریول ہسٹری چھپائی ہے۔ اگرچہ اس شخص کو اسکریننگ اور نگرانی کرنے والی ٹیموں نے روکنے کی کوشش کی تاہم وہ روپوش ہوگیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے تحصیلدار اونتی پورہ کو اس کے خلاف ایف آئی آر (پہلی تفتیشی رپورٹ) درج کرنے کا حکم دیا۔ اس شخص کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
وہیں ڈپٹی کمشنر پلوامہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس غیر معمولی صورتحال میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اس کی سرگرمیوں سے ان کے رشتہ داروں کے ذریعہ واقف کرائیں تاکہ وہ پڑوسی ممالک سے اپنے سفر کی تفصیلات مہیا کراسکے۔
حکام نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ''دنیا کے مختلف ممالک سے سفر کرنے والے افراد اپنی ٹریول ہسٹری نہ چھپائیں اور نہ ہی اسکریننگ سے انکار کریں۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر سخت کاروائی کی جائے گی۔''