ETV Bharat / state

ترال: کورونا وائرس سے نجات کے لیے لنگر - روایتی طریقوں سے اس آفت سے نجات

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت کے بعد عام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے اور لوگ اب احتیاطی تدابیر کے علاوہ روایتی طریقوں سے اس آفت سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں جٹ گئے ہیں۔

ا
ترال: کرونا وائرس سے نجات کے لیے بنڈار
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 4:29 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST

دنیا میں ڈر اور خوف پھیلانے والے کورونا وائرس سے نجات پانے کی خاطر وادی کشمیر میں کئی مقامات پر لنگر اور ’طہری‘ تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

ترال میں کرونا وائرس سے نجات کے لیے بنڈار

جنوبی کشمیر کے ترال علاقے میں واقع گھپ کرال نامی ایک کم آبادی والے گاؤں میں مقامی لوگوں نے روایتی طہری نکال کر کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

کشمیر وادی میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت کے بعد عام لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہوا ہے اور لوگ اب احتیاطی تدابیر کے علاوہ روایتی طریقوں سے اس آفت سے نجات حاصل کرنے کی کوشش میں جٹ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر میں صدیوں سے طہری کا رواج چلا آ رہا ہے۔ 'طہری' اور لنگر کا اہتمام قدرتی آفتوں، بلاؤں اور بیماریوں سے حفاظت کے لیے نجی اور اجتماعی طور پر بھی کیا جاتا ہے۔

چند روز قبل ضلع بڈگام کے نارہ بل علاقے میں کورونا وائرس کی وبا سے نجات پانے اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ایک اجتماعی لنگر ’طہری‘ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.