ETV Bharat / state

کورونا وائرس: پلوامہ کے 61 دیہات ریڈ زون قرار

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر ضلع میں لاک ڈاون نافذ ہے جبکہ 61 دیہات کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس: پلوامہ کے 61دیہات ریڈ زون قرار

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 3:35 PM IST

ضلع پلوامہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے بندشیں عائد کی گئی ہیں جو ہفتہ کو پانچویں روز بھی نافذ رہیں۔

کورونا وائرس: پلوامہ کے 61دیہات ریڈ زون قرار

ضلع انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی بڑھتی تعداد کے چلتے ضلع میں پانچ دن کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے چلتے ضلع میں تمام کاروباری ادارے بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی متاثر رہی۔

پلوامہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی کل تعداد 792 ہے جبکہ ضلع میں اب تک اس وبائی مرض سے 9 افراد فوت ہو چکے ہیں جبکہ 395 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں، وہیں ضلع کے مختلف قرنطینہ مراکز میں 578 افراد طبی نگہداشت میں ہیں۔

بڑھتے مثبت کیسز کی وجہ سے ضلع پلوامہ میں 61 دیہات کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے، ان علاقوں میں نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ادھر ضلع انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.