ETV Bharat / state

پلوامہ میں کورونا مثبت معاملات اور اموات میں کمی: ڈی سی پلوامہ - ٹیکہ کاری کا ہدف

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے کورونا کو مزید پھیلنے سے روکنے میں عوامی تعاون پر لوگوں کی پذیرائی کی۔

پلوامہ میں کورونا مثبت معاملات اور اموات میں کمی: ڈی سی پلوامہ

author img

By

Published : Jun 15, 2021, 1:35 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ضلع پلوامہ میں کورونا کی مجموعی صورتحال اور ٹیکہ کاری کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ضلع پلوامہ میں کووڈ متاثرین کی شرح 5.7 سے گھٹ کر 4.1 ہو گئی ہے اور اموات کی شرح 1.3 سے اب گھٹ کر 1 سے بھی کم ہوگئی ہے۔

پلوامہ میں کورونا مثبت معاملات اور اموات میں کمی: ڈی سی پلوامہ

ڈی سی پلوامہ کے مطابق ضلع میں کووڈ 19 سے صحتیابی کی شرح بھی 90 سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے۔

ضلع میں فعال معاملات کے متعلق انہوں نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں ابھی بھی 1000 کے قریب فعال معاملات درج ہیں تاہم انہوں نے عوام سے کورونا کے تئیں غفلت نہ برتنے اور کسی بھی مثبت معاملے کو فوری طور انتظامیہ کی نوٹس میں لانے کی تلقین کی۔

کورونا مخالف ٹیکہ کاری سے متعلق ڈی سی پلوامہ نے کہا: ’’ضلع پلوامہ میں اپریل کی پہلی تاریخ سے اب تک 45 سال سے زائد عمر کے 80فیصد افراد کو ٹیکہ لگایا گیا ہے جبکہ کہ 18 سے 45سال کی عمر والے 9000افراد کو کو دو دنوں میں کورونا مخالف ویکسین خوراک دی گئی۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ میں ہر روز 3500 سے 4000 ہزار کوویڈ ٹیسٹ کئے جاتے ہے جس میں کووڈ متاثرہ افراد کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ضلع کے راجپورہ بلاک اور پلوامہ بلاک میں اگلے چند دنوں کے اندر اندر 100فصد ٹیکہ کاری کا ہدف عبور کیا جائے گا جبکہ باقی بلاکوں میں بھی ایک ہفتے کے اندر اندر 100فصد ٹیکہ کاری کا ہدف مکمل کیا جائے گا۔

ڈی سی پلوامہ نے کورورنا کو روکنے کے لیے وضع کیے گئے رہنما خطوط کی عمل آوری بجا لانے پر عوام کی پذیرائی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.