ضلع پلوامہ کے پانپور کے رہنے والے پچاسی سالہ شخص کا سانس میں تکلیف ہونے کی شکایت کے بعد 12 اگست کو سب ڈسٹرکٹ اسپتال پانپور میں کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ 14 تاریخ کو مثبت آیا تھا اور 14 تاریخ کو ہی مذکورہ شخص کو اسکمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
تاہم تقریباً سات روز تک اسپتال میں زیرِ علاج رہنے کے بعد آج صبح اس شخص کی اسکمز صورہ میں موت واقع ہو گئی۔
وہیں آج اس پچاسی سالہ شخص کو ایس او پیز کی پاسداری کے تحت آباٸی مقبرے واقع پانپور میں سپرد لحد کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے
کووِڈ19: وبا کے دوران نفسیاتی تناو سے نمٹنے کی ضرورت
اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کے افسران بھی موجود رہے۔ میڈیکل آفسر پانپور نے کہا کہ مذکورہ شخص کی کورونا واٸرس سے موت ہونے کے بعد ہیلتھ بلاک پانپور میں کل 14 اموات ہوئی ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں اور اس بیماری کو معمولی نہ سمجھیں۔