ضلع پلوامہ میں کورونا کرفیو جاری ہے اور لوگوں سے انتظامیہ نے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔ ضلع پلوامہ میں آج بھی کورونا کرفیو نافذ رہا جس کی وجہ سے تمام کاروباری ادارے بند رہے۔ وہیں پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل بھی بند رہی۔ تاہم کچھ نجی گاڑیوں کی اج نقل و حمل دیکھنے کو ملی۔
ادھر ضلع شوپیاں میں لاک ڈاؤن کا اثر نظر آیا۔ جگہ جگہ پر پولیس کے ذریعے ناکے بٹھائے گئے۔ لوگوں سے یہ کہا جارہا ہے کہ وہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں۔ پولیس نے آج بازاروں میں گھومتے ہوئے سرکاری گاڑیوں کو بھی واپس جانے کے لئے کہا۔ اس کے علاوہ درجنوں گاڑیوں کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ضبط کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہتھیار ڈالنے والے عسکریت پسند کی ساتھیوں سے خودسپردگی کی اپیل
ضلع گاندربل میں کورونا مثبت تعداد میں اضافے کے پیش نظر اگرچہ ایک ہفتہ قبل لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ اب لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔ لاک ڈاؤن کی پاسداری کرانے کے لیے پولیس سختی کر رہی ہے۔ کئی افراد کو خلاف ورزی کرنے پر گرفتا کیا گیا ہے۔