ETV Bharat / state

ترال کے ناگہ پتھری اور بڈگام کے لال گنڈ علاقے میں سرچ آپریشن - فورسز کی بھاری نفری

جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ناگہ پتھری علاقے اور بڈگام کے گاؤں لال گنڈ گھڈستھو میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے۔

ترال: ناگہ پتھری میں سرچ آپریشن
ترال: ناگہ پتھری میں سرچ آپریشن
author img

By

Published : Apr 7, 2021, 2:10 PM IST

Updated : Apr 7, 2021, 5:32 PM IST

ترال ٹاؤن سے تقریباً دس کلومیٹر کی دوری پر واقع ناگہ پتھری علاقہ کا محاصرہ کر کے حفاظتی اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور فوج کی 42 آر آر نے ناگہ پتھری علاقے کا مشترکہ طور پر محاصرہ کیا۔

مزید پڑھیں: سرینگر میں سرچ آپریشن ختم

محاصرے کے دوران فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

آخری اطلاع موصول ہونے تک علاقے کا محاصرہ جاری تھا۔

ادھر، بڈگام میں بھی سکیورٹی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کی ہے۔

بڈگام سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق گاؤں لال گنڈ گھڈستھو کا سیکیورٹی فورسز نے محاصرہ کیا اور بعد میں تلاشی کاروائی بھی شروع کی گئی جو ابھی بھی جاری ہے.

نمائندے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے لال گنڈ گڈستھو کا محاصرہ کیا جس کے بعد گھر گھر تلاشی عمل میں لائی گئی اور ساتھ ہی اس گاؤں کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی شخص محاصرے سے باہر نہ جا سکے اور راہگیروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے.

سکیورٹی فورسز کو اطلاع ملی تھی کہ یہاں پر عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں جس کے بعد فورسز نے یہ کارروائی عمل میں لائی. اس کاروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 53 آر آر، ایس او جی بڈگام، سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی مشترکہ ٹیم ایک ساتھ کام کر رہے ہیں.

آخری خبر ملنے تک سکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی جاری تھی اور علاقے میں فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور آخری اطلاع ملنے تک تلاشی کاروائی جاری تھی۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Apr 7, 2021, 5:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.