مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کو جاری رکھتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے آج حاجن ستورہ کا دورہ کیا ،اس دوران انہوں نے مقامی باشندوں سے ملاقاتیں کیں،اس موقع پر لوگوں نے اپنے اپنے مسائل سے منظور گنائی کو واقف کرایا، لوگوں نے سڑک کی خستہ حالی، بجلی اور پانی کے مسائل کے حل کے لئے ان سے اپیل کی، ڈی ڈی سی رکن منظور گنائی عوامی مسائل کو غور سے سنا اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
اس دوران حاجن کے بعد ڈی ڈی سی ممبر منظور گنائی نے پی ایچ سی ستورہ کا دورہ کیا اور وہاں تعینات ڈاکٹروں اور عملے سے ملاقاتیں کیں، یہاں انہوں نے ہسپتال میں بجلی سپلائی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور اس معاملے کو محکمہ صحت کے اعلی حکام کے سامنے اٹھانے کی بات کہی۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے منظور گنائی نے بتایا کہ آج کے دورے کے دوران انہوں نے حال ہی میں منظور شدہ پی ایم جی ایس وائی سڑک پر جاری کام کا جائزہ لیا جبکہ عوامی وفود سے بھی ملاقاتیں کی ۔
ستورہ ہسپتال میں بجلی سپلائی کی بحالی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس ہسپتال پر دو کروڈ روپے خرچ تو کیے گئے ہیں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ بنا بجلی سپلائی کے ہسپتال کو کیسے عوام کے نام وقف کیا گیا ۔اس بات کی اعلی سطحی تحقیقات ہونی چاہیئے کہ کیسے بغیر سہولیات کے اس عمارت کو استعمال کرنے کی اجازت ملی۔
مزید پڑھیں:DDC Member غریبوں کو زمین و آشیانے سے محروم کرنا باعث تشویش: ڈی ڈی سی ممبر