پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے رجنی پاٹل نے کہا کہ کانگریس ایک ایسی پارٹی ہے جس نے ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبودی اور تعمیر و ترقی کے لیے کام کیا ہے اور آگے بھی کرتے رہیں گے۔
اجلاس میں کانگریس کے دیگر سینیر لیڈران اور ضلع پلوامہ کے ورکروں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔
جموں و کشمیر کی عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے: کانگریس رجنی پاٹل نے الزام عائد کیا 'بی جے پی نے جموں کشمیر سے دفعہ 370 ہٹا کر نہ صرف یہاں کے لوگوں کے دلوں کو مجروح کیا ہے بلکہ 370 کا سہارا لے کرملک کی دوسری ریاستوں میں الیکشن میں بھی کسی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔'کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس پارٹی کا مقصد جموں کشمیر کو یونین ٹریٹری سے نکال کر انہیں پھر سے وہ خصوصی درجہ وآپس دلانا ہے جس کے لئے جموں کشمیر ملک میں ایک الگ حثیت رکھتا تھا۔راجنی پاٹیل نے کہا 'ہم یہاں سیاست کرنے نہیں بلکہ یہاں کے لوگوں کے حالات دیکھنے آئے ہیں انہوں نے کہا ہم جموں کشمیر کے لوگوں کو انکے حقوق دلانے کی بھرپور کوشش کریں گے جو حقوق ان سے چھین لئے گئے ہیں۔'
جموں و کشمیر کی عوام کے حقوق کے لیے لڑیں گے: کانگریس انہوں نے کہا 370کو منسوخ کرنے کے بعد یہاں کے لوگوں کوخاص کر نوجوانوں کو بی جے پی سرکار طرح طرح کے مشکلات میں مبتلا کررہی ہے، لیکن ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم یہاں کے لوگوں کو خاص کر نوجوانوں کو ان مشکلات سے نکال کر انہیں خوشحال زندگی جینے کا موقع فراہم کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے روزگاری جموں کشمیر کا ایک اہم مسئلہ ہے جس کے لیے کانگریس وعدہ بند ہے کہ وہ یہاں کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں کلیدی رول ادا کرے گی۔اس موقع پر جموں و کشمیر پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے منشور کو مضبوط کرنے میں اپنا رول ادا کریں تاکہ گانگریس پارٹی برسر اقتدار آکر جموں کشمیر کے لوگوں کے مساٸیل کو حل کرے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کالے قوانین لاگو کر کے عام لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔میر نے کہا کہ بی جے پی نے مہنگاٸی کا بازار اتنا گرم کر کے رکھا ہےکہ عام لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ باجپا سے زیادہ زمہ دار پی ڈی پی ہے جنہوں نے یہاں کے لوگوں کو دھوکہ دے کر ان سے ووٹ بٹورے ہیں اور ووٹ لینے کے بعد باجپا کو جموں کشمیر میں داخل ہونے کا موقع دیا ہے انہوں نے کہا لوگوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ ان کا حقیقی طور پرہمدد کون ہے اور اسی پارٹی کو چن کر سامنے لانا چاہیے تاکہ جموں کشمیر کو خوشحال اور امن و امان کا گہوارا بنایا جا سکے۔