پلوامہ:کانگریس پارٹی کی جانب سے پیر کے روز ضلع پلوامہ کے سی بی ناتھ علاقے میں کارکنان کا اجلاس منقعد کیا گیا۔ اجلاس میں جموں وکشمیر کانگریس پارٹی کے صدر وقار رسول وانی، رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی جموں و کشمیر کے انچارج رجنی پاٹل کے علاوہ ضلع صدر فیاض احمد نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں کارکنان کی ایک اچھی تعداد بھی موجود رہی۔
اس موقع پر کانگریس لیڈران نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی سبھی سیاسی جماعتوں نے جموں وکشمیر کی عوام کے جذبات کو مجروح کیا۔انہوں نے کہا کہ مرکزی سرکار نے کہا تھا کہ دفعہ 307 کو منسوخ کرنے کے بعد جموں وکشمیر میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا، لیکن پانچ سال گزرنے کے بعد بھی جموں وکشمیر ترقی سے کوسوں دور ہیں، جبکہ اس وقت جموں وکشمیر میں بے روزگار نوجوانوں کی تعداد ملک کی باقی ریاستوں سے سب سے زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا جموں وکشمیر میں اب کانگریس پارٹی ہی سرکار بنائے گی جبکہ بی جے پی اب جموں میں بھی ختم ہوگئی ہیں۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی جموں و کشمیر کے انچارج رجنی پاٹل نے بات کرتے ہوئے کہا پارلیمنٹ میں ہمیں بولنے کا موقع ہی نہیں دیا جاتا ہے کیونکہ بی جے پی اپنی ناکامی چھپانے کی کوشش کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: Rahul and Sonia Gandhi in Srinagar راہل اور سونیا دو روز تک کشمیر میں قیام کریں گے، رجنی پاٹل
اس موقع پر جموں وکشمیر کانگریس پارٹی کے صدر وقار رسول وانی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ ترقی کے نام پر دھوکا دیا ہے جبکہ اس وقت بے روزگاری عروج پر ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے انتحابات میں کانگریس پارٹی کو کامیاب کریں، تاکہ جموں وکشمیر کو یقینی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔