ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra in JK مرکزی حکومت بھارت کو جُڑنے نہیں دینا چاہتی، الکالامبا کا الزام

کانگریس لیڈر الکا لامبا نے جوڑو یاترا میں سکیورٹی میں ہوئی کوتاہی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر سکیورٹی انتظامات پختہ ہوتے تو گذشتہ روز ہم 10 کلو میٹر کی یاترا مکمل کرلیتے۔ Congress leader Lamba targets Centre

17601165
مرکزی حکومت بھارت کو جُڑنے نہیں دینا چاہتی، الکالامبا کا الزام
author img

By

Published : Jan 28, 2023, 10:06 AM IST

Updated : Jan 28, 2023, 10:33 AM IST

کانگریس لیڈر الکالامبا سے خصوصی بات چیت

اونتی پورہ: جموں و کشمیر میں سکیورٹی انتظامات سے متعلق الکالامبا نے کہا کہ پولیس انتظامیہ سے بھارت جوڑو یاترا اور سکیورٹی انتظامات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح اونتی پورہ سے یاترا شروع ہو رہی ہے جو 20 کلو میٹر کا سفر طے کرے گی اور کثیر تعداد میں چاروں طرف سے لوگ آرہے ہیں۔ الکالامبا نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے سکیورٹی میں کوتاہی کا کوئی بہانہ نہیں بنایا تھا بلکہ وہ سچ تھا۔ ہم نے لوگوں کو ویڈیو دکھایا۔ کیوں کہ کل جو دونوں جانب لوگوں کا سیلاب تھا، پولیس انتظامیہ اسے سنبھال نہیں پائی جس کے سبب راہل گاندھی کی سکیورٹی میں بہت بڑی کوتاہی ہوئی جس کے بعد یاترا کو منسوخ کرنا پڑا۔ راہل گاندھی کو پریس کانفرنس کرکے کہنا پڑا کہ میں یاترا پوری کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے لوگوں سے ملاقات کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اپنے مسائل اور درد ہیں۔ وہیں بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہیں۔ ان کی بات سننے والا کوئی نہیں اسی لیے یہاں راہل گاندھی کی یاترا کا لوگ بے صبری سے انتظار کررہے تھے کیوں کہ انہیں راہل گاندھی سے ملاقات کرنا تھا لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔ اگر پولیس پوری طرح سے مستعد ہوتی تو دس کلو میٹر کی یاترا ہماری جو رہ گئی تھی وہ مکمل ہوجاتی۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں بیٹھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی کوشش ہے کہ بھارت کو جُڑنے نہیں دینا ہے، مذہب کے نام پر نفرت پیدا کرکے ایک دوسرے کو بانٹنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کنیا کماری سے نکلنے والی یہ یاترا کہیں رکنے والی نہیں ہے یہ یاترا سرینگر پہنچ کر ہی اختتام پذیر ہوگی۔ انہوں نے خواتین سے متعلق کہا کہ آج ہمارا شکتی مارچ ہے جو خواتین کے نام وقف ہیں، جموں و کشمیر کی خواتین کے بھی اپنے مسائل ہیں جو راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونا چاہتی ہے اور اپنے مسائل سے متعلق راہل گاندھی سے بات کرنا چاہتی ہے۔اس لیے آج کی یاترا کو ہم نے خواتین کو وقف کیا ہے۔ الکالامبا نے بھارت جوڑو یاترا میں شرکت کرنے والے جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلی، فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میںایک پریس کانفرنس میں جموں و کشمیر انتظامیہ پر سکیورٹی میں بڑی کوتاہی کا الزام عائد کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ سکیورٹی کے پختہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے میرے ذاتی سکیورٹی گارڈ نے پیدل چلنے کی اجازت نہیں دی، جس کی وجہ سے بھارت جوڑو یاترا منسوخ کرنا پڑی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : Bharat Jodo Yatra in JK راہل گاندھی نے انتظامیہ پر سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام لگایا

Last Updated : Jan 28, 2023, 10:33 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.