ETV Bharat / state

JK Congress on Karnataka Elections کرناٹک کے نتائج نے جمہوریت کو ایک نئی امید دی، سریندر سنگھ چنی - کانگریس کے سینیئر لیڈر سریندر سنگھ چنئی

جنوبی کشمیر کے ترال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے سینیئر لیڈر سریندر سنگھ چنی نے کہا کہ کرناٹک نتائج نے جمہوریت کو ایک نئی امید دی ہے اور ایک بار پھر عوام نے سیکولر طاقتوں پر اعتماد ظاہر کیا ہے

کرناٹک نتائج نے جمہوریت کو ایک نئی امید دی ہے، سریندر سنگھ چنی

author img

By

Published : May 14, 2023, 5:11 PM IST

کرناٹک نتائج نے جمہوریت کو ایک نئی امید دی ہے، سریندر سنگھ چنی

ترال: کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی شاندار کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے پردیش کانگریس کے سینیئر لیڈر اور جموں و کشمیر کے جنرل سیکرٹری سریندر سنگھ چنی نے دعویٰ کیا کہ اب ملک بھر میں ایک بار پھر کانگریس اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ سریندر سنگھ چنی آج جنوبی کشمیر کے ترال کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کی۔

سریندر سنگھ چنی نے بتایا کہ کرناٹک نتائج نے جمہوریت کو ایک نئی امید دی ہے اور ایک بار پھر عوام نے سیکولر طاقتوں پر اعتماد ظاہر کیا ہے اور فرقہ پرست جماعتوں اور طاقتوں کو نکارا ہے جو ایک اچھی شروعات ہے کیونکہ کرناٹک سے ہی ہمارے قائد راہل گاندھی نے بھارت جوڈو یاترا شروع کی تھی اور اب یہاں سے اسمبلی انتخابات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا پورے ملک کے لیے نیک شگون ہے اور اب ہمیں امید ہے کہ اس سے ملک میں ایک نئی فضا قائم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: Mubashir Azad joins BJP: کانگریس انتخابات کے لیے تیار ہے: سریندر سنگھ چنی

سریندر سنگھ چنی نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں بھی کرناٹک انتخابات کا اثر رہے گا اور یہاں کانگریس اچھی طرح کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب جموں وکشمیر میں بھی انتخابات منعقد ہونے چاہئیں کیونکہ ایک عوامی حکومت وقت کی پُکار ہے اور عوامی حکومت میں جوابدہی ہوتی ہے جو کہ بیوروکریسی میں ناممکن ہے۔ بتا دیں کہ کرناٹک انتخابات میں کانگریس کی شاندار کارکردگی پر ملک بھر میں کانگریس کارکنان کے حوصلے بلند ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.