ETV Bharat / state

Congress District Prez Pulwama Resigns: پلوامہ کانگریس ضلع صدر مستعفی

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 10:56 AM IST

کانگریس کے پلوامہ ضلع صدر عمر جان نے ’’نو منتخب ریاستی صدر وقار رسول کی بد نظمی‘‘ اور ’’کانگریس پارٹی کا جموں و کشمیر میں اہمیت کھو دینے‘‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کانگریس سے علیحدگی اختیار کر لی۔ Umar Jan Resigns from Congress

Congress District Prez Pulwama Resigns: پلوامہ کانگریس ضلع صدر مستعفی
Congress District Prez Pulwama Resigns: پلوامہ کانگریس ضلع صدر مستعفی

پلوامہ (جموں و کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کانگریس کے ضلع صدر نے پارٹی عہدے اور بنیادی رکنیت سے یہ کہتے ہوئے استعفیٰ دے دیا کہ ’’ کانگریس پارٹی جموں و کشمیر میں اپنی اہمیت کھو چکی ہے۔‘‘ کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر عمر جان نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ ’’کانگریس نے جموں و کشمیر پر اپنے غیر واضح موقف کی وجہ سے خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد اپنی اہمیت کھو دی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر کے حوالے سے اپنی پالیسیوں کو پیش کرنے میں نا کام رہی ہے۔

پلوامہ کانگریس ضلع صدر مستعفی
پلوامہ کانگریس ضلع صدر مستعفی

جان کا کہنا کہ پارٹی مرکزی قیادت کے مسائل اٹھانے اور جموں و کشمیر کے لوگوں کو درپیش مسائل کو نظر انداز کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی ہے۔ انہوں نے پارٹی کے ہر اس رکن کا شکریہ ادا کیا جو ’’انڈین نیشنل کانگریس کے ساتھ میرے سفر میں میرے ساتھ کھڑا رہا اور میں پارٹی کے ہر رکن کے لیے مستقبل میں نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ وہ بھارت کے لوگوں اور خاص طور پر یہاں کے لوگوں کی بہتری کے لیے پالیسیوں کو تبدیل کروا سکیں۔‘‘

مستعفی ہوئے جان کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس کا ایک وفادار سپاہی تھا اور وہ نو منتخب صدر وقار رسول کے کام سے بھی مایوس تھے۔ جان کا مزید کہنا ہے کہ ’’ان (وقار رسول) کی نا اہلی، بدانتظامی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں نے پارٹی کیڈر کو بنیادی طور پر نقصان پہنچایا ہے اور میں کانگریس کے خلاف ان کے ساتھیوں کی اس بدتمیزی مہم کا حصہ نہیں بن سکتا۔‘‘

مزید پڑھیں: Mass Congress Exit in JK غلام نبی آزاد کی حمایت میں کانگریس رہنماؤں کا استعفیٰ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.