مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے لیتر نامی علاقہ کے نوجوانوں نے ایک منفرد پہل کی شروعات کی ہے، مذکورہ علاقہ میں نوجوانوں کو منشیات کی لت سے دور رکھنے کے لئے نوجوانوں کی جانب سے کاسو کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے،اس مخصوص ٹورنامنٹ میں علاقے کی تمام کرکٹ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس کوسو کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد یہ ہے کہ نوجوانوں منشیات کے استعمال سے دور رہیں، نوجوانوں کا تندرست اور صحت مند رہنا ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں ہر ایک ٹیم کو انعام سے نواز جائے گا ، ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں کے مقابلے شاندار اور غیر معمولی مظاہرہ کرنے والی ٹیم کو پچاس ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔Organizing cricket tournament to keep youth away from drugs
اس ضمن میں مقامی نوجوانوں نے بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ،انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے نوجوانوں کے مطالبات کو دیکھتے ہوئے یہ میدان فرا ہم کیا ہے، ہم اس کے شکر گزار ہیں، لیکن یہ میدان کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لحاظ سے تنگ دامنی کا شکار ہے،کیونکہ ہمیں وسیع و عریض میدان کی ضرورت ہے،تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑی یہاں آسکیں اور اپنے کھیل کا مظاہرہ کر سکیں۔
اس ضمن میں کاسو کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین میں سے ایک نوجوان نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد یہ ہے کہ علاقے کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھا جائے ساتھ ہی یہاں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مددملے۔
انہوں انتطامیہ سے اپیل کی کہ میدان کے لئے مزید زمین فراہم کی جائی تاکہ یہاں پر نوجوان اپنے کھیل کا مظاہرہ پیش کر سکیں۔
مزید پڑھیں:Kulgam T20 Cricket Tournament کولگام ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈی پی او ٹیم کی جیت