ETV Bharat / state

ENT surgery in DH Pulwama پلوامہ ہسپتال میں کان کی پیچیدہ کامیاب سرجری انجام دی گئی

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 6:37 PM IST

بہرے پن پر قابو پانے کے قومی پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ ہسپتال پلوامہ نے پہلی بار کینال وال ڈاون ماسٹائیڈیکٹومی کی کامیاب سرجری انجام دی۔ ضلع انتظامیہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے اس سرجری کے انجام دینے پر ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔

ENT surgery in DH Pulwama
پلوامہ ہسپتال میں کان کی پیچیدہ کامیاب سرجری انجام دی گئی

پلوامہ: پلوامہ ضلع ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے کان کی بڑی کامیاب سرجری انجام دی۔ اس کامیاب سرجری پر ضلع انتظامیہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کے دائیں کان سے پیپ بار بار خارج ہورہی تھی جس کے بعد ان کی سرجری 2010 میں ایس ایم ایچ ایس میں کی گئی اور کچھ سال تک ٹھیک رہنے کے بعد ان کو اس پریشانی کا دوبارہ سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد مریض نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے ڈاکٹر عرفان الشمس سے رابطہ کیا ۔ ڈاکٹر نے مریض کی جانچ کی اور ریڈیولوجی اور طبی نتائج کی بنیاد پر کولیسٹیٹوماMastoidectomy کی تشخیص کی گئی۔

ڈاکٹروں نے مریض کو سرجری کا مشورہ دیا جس کے بعد مریض کے کان کی میجر سرجری انجام دی گئی۔ سرجری کے دوران اس طریقہ کار میں بیماری تک رسائی حاصل کرنے کے لیے پوری ماسٹائڈ ہڈی کو ہٹانا اور بعد میں سماعت کے طریقہ کار کی تعمیر نو کے ساتھ کولیسٹیٹوما کو ہٹانا شامل ہے۔ یہ کامیاب سرجری ڈاکٹر عرفان الشمس کنسلٹنٹ ای این ٹی پلوامہ، ڈاکٹر اعجاز میر اینستھیٹسٹ کی ٹیم نے انجام دی۔ یہ سرجری بہرے پن پر قابو پانے کے قومی پروگرام کے تحت انجام دی گئی جبکہ جنوبی کشمیر کے ضلع ہسپتال پلوامہ میں کینال وال ڈاون ماسٹائیڈیکٹومی کا یہ پہلا کیس ہیں۔

اس موقع پر مریض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی انہوں نے کان کی سرجری کی تھی تاہم کان میں دوباری پیب نکلا جس کے بعد انہوں نے یہ سرجری ضلع ہسپتال پلوامہ میں کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس موقع تیماردار نے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ سرجری مفت میں انجام دی اور کسی طرح کا کوئی پیسے نہیں لیا گیا جس کے لئے ہم ہسپتال انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وہیں سرجری انجام دینے والے ڈاکٹر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرجری انجام دینے کے لئے جس آلات کی ضرورت ہوتی ہے وہ یہاں پر موجود ہے جبکہ ان آلات میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: Major Orthopedic Surgery at DH Pulwama ضلع ہسپتال پلوامہ میں چار گھنٹہ طویل آرتھوپیڈک سرجری انجام دی گئی

انہوں نے کہا کہ عام طور پر مریض کان کی بیماریوں کو لے کر سنجیدہ نہیں ہوتے ہے اور وہ روایتی علاج یا پھر نجی دکانوں سے ادویات خریدکر استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بیماری میں اضافہ ہوتا ہیں۔انہوں نے کہا کہ کان کی بیماری اگر ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں تاکہ اس بیماری پر قابو پایا جاسکے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق راتھر نے ضلع ہسپتال پلوامہ کے ای این ٹی سیکشن کی اپ گریڈیشن میں گہری دلچسپی لی ہے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اس میں مزید جدید آلات نصب کیے جائے گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.