لاک ڈاؤن کے پیش نظر آج قصبہ پانپور میں دکانیں بند رہیں، جبکہ سڑکیں سنسان اور بازار میں سناٹا چھایا رہا۔ تحصیل انتظامیہ کے افسران نے قصبہ میں لاک ڈاؤن کا جائزہ لیا اور لوگوں کو ہدایت دی کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور حکام کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل طور سے عمل کریں تاکہ کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری پر مکمل قابو پایا جا سکے'۔
اس موقع پر تحصیل انتظامیہ کے افسروں نے کہاکہ' یہ اقدامات کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر اٹھائےگئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو پھیلنے سے روکا جا سکے'۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایس او پیز پر پوری طرح سے عمل کریں اور کوئی بھی غیر ضروری اور غیر شاہستہ قدم نہ اٹھائیں۔ وہیں انہوں نے لوگوں سے ماسک پہننے پر بھی زور دیا تاکہ کورونا وائرس کے چین کو توڑا جا سکے'۔