ETV Bharat / state

Comm Secy Convenes Public Darbar: کمشنر سیکریٹری عوامی دربار میں شریک - کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت پلوامہ

کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت نے پلوامہ ضلع میں منعقدہ عوامی دربار میں مختلف عوامی وفود، پی آر آئی ممبران سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر نصب کیے گئے مختلف اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔

کمشنر سیکریٹری عوامی دربار میں شریک
کمشنر سیکریٹری عوامی دربار میں شریک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 7:21 PM IST

کمشنر سیکریٹری عوامی دربار میں شریک

پلوامہ: کمشنر سیکریٹری برائے سائنس اینڈ ٹکنالوجی، سوربھ بھگت، نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ ایک عوامی دربار کی صدارت کی اور لوگوں کی شکایات اور مطالبات کا جائزہ لیا۔ عوامی دربار میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے شرکت کی اور دربار میں شریک عوامی وفود نے سوربھ بھگت کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کے ازالے میں مداخلت کی درخواست کی۔

عوامی دربار میں ڈپٹی کمشنر پلوامہ، ڈاکٹر بشارت قیوم نے بھی شرکت کی اور سیکرٹری کو ضلع کی مجموعی ترقیاتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ ڈی ڈی سی چیئرمین نے مطالبات کی ایک یادداشت پیش کی جس میں دیہی انجینئرنگ ونگ میں افرادی قوت کی ضرورت، آفات سماوی کی وجہ سے پیدا ہونے والے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کپیکس کے تحت فنڈز کا استعمال وغیرہ سے متعلق مطالبات شامل شامل تھے۔

ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبران نے اپنے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل کو پیش کیا جن میں خاص کر تباہ شدہ فصلوں کا معاوضہ، بالائی مقامات پر سڑک رابطہ، پانی کے ذخائر کے قریب سیلاب زدہ اور متاثرہ علاقوں کے لیے ایک مضبوط طریقہ کار وضع کرنا، بے زمین خاندانوں کے لیے زمین اور محتلف محکمہ جات میں خالی پڑی اسامیوں کو پورا کرنے کے مطالبات شامل تھے۔

اسی طرح سرپنچوں کے ایک وفد نے بھی اپنے مسائل اور مطالبات پیش کیے، جن میں پنچایتوں میں عملہ میں اضافہ خاص کر تکنیکی عملہ شامل کئے جانے کی مانگ بھی شامل تھی۔ کمشنر سیکریٹری نے لائن ڈپارٹمنٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے عوامی اہمیت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکمت عملی تیار کرکے مقررہ وقت پر کام کو نپٹانے کے طریقہ کار کو اپنانے پر زور دیا۔ کمشنر سیکریٹری نے کہا کہ ’’عوامی دربار عوام اور انتظامیہ کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو کم کرتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Ruckus During Ramban Awami Darbar: رام بن میں پبلک دربار، سرپنچوں نے کیا واک آؤٹ

کمشنر سیکریٹری نے مختلف محکمہ جات کی جانب سے لگائے گئے مختلف اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کاروبار اور دیگر آمدن بخش اکائیوں سے متعلق مختلف استفادہ کنندگان کو اتھارٹی لیٹر فراہم کئے۔ کمشنر سیکریٹری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مطالبات کو متعلقہ محکمہ جات کی نوٹس میں لایا جائے گا اور مناسب کارروائی کی بھی یقین دہانی کی۔کمشنر سیکرٹری نے عوامی دربار کیمپ کے دوران کچھ ترقیاتی کاموں کا افتتاح بھی کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.