ETV Bharat / state

کمشنر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے کیا ڈگری کالج پانپور کا دورہ

کمشنر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن طلعت پرویز نے جمعرات کو گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جم سنٹر کا افتتاح کرنے کے علاوہ کالج لائبریری کی بھی سنگ بنیاد ڈالی۔

کمشنر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے کیا ڈگری کالج پانپور کا دورہ
کمشنر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے کیا ڈگری کالج پانپور کا دورہ
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 8:15 PM IST

کمشنر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن طلعت پرویز نے جمعرات کو نوڈل افسر اسکول ایجوکیشن یاسمین شاہین کے ہمراہ گورنمنٹ ڈگری کالج پانپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک ادبی تقریب میں شرکت کی۔

ادبی تقریب میں کالج عملہ اور کالج میں زیر تعلیم طلباء اور ان کے والدین نے بھی شرکت کی۔

کمشنر سیکریٹری ہائر ایجوکیشن نے کیا ڈگری کالج پانپور کا دورہ

تقریب کے دوران تعلیم کی افادیت اور اہمیت پر خصوصی تقرریں کی گئیں، جبکہ کمشنر سیکریٹری نے تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو ٹیکنکل ایجوکیشن کی طرف مائل ہونے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اگر طلباء تکنینی طور پر ماہر ہونگے تو وہ اپنے آپ کے علاوہ دیگر افراد کے لیے بھی روزگار کے وسائل پیدا کر سکتے ہیں۔

پروگرام کے دوران کمشنر سیکریٹری نے کالج میگزین ”شہر زعفران“ کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔ جبکہ انہوں نے کالج احاطے میں زیر زیر تعمیر جدید عمارت کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا وہیں انہوں نے کالج میں موجود جم سنٹر کا بھی افتتاح کیا اور بعد ازاں کالج لائبریری کی سنگ بنیاد ڈالی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.