پلوامہ: کمشنر سکریٹری سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ، جموں کشمیر، شیتل نندا نے مشن ڈائریکٹر ہرویندر کور اور سوشل ویلفیر آفیسر پلوامہ شوکت احمد کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے پتل باغ، پانپور میں واقع مرکزی فلاحی اطفال سینٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران کمشنر سیکریٹری نے وہاں جاری تعمیراتی کام کاج کا جائزہ لیا۔Comm Secy Sheeta Nanda visits Putal Bagh Pulwama
اس دوران انہوں نے مرکزی فلاحی اطفال سینٹر میں مقیم یتیم و غریب بچوں کو دی جا رہی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ ان بچوں، جو اس سنٹر میں مقیم ہیں، کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں تاکہ بچوں کو کسی بھی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے افسران پر یہ بھی زور دیا کہ وہ عمارت کا تمام کام جلد سے جلد مکمل کروانے میں اپنا کلیدی رول ادا کریں۔Comm Secy Reviews developmental work at Welfare Centre Pampore
کمشنر کو افسروں نے یقین دلایا کہ ایک مقررہ مدت کے اندر ہی عمارت کا کام مکمل کر لیا جائے گا تاکہ بچوں کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔
مزید پڑھیں: Social Welfare Assistance سماجی بہبود محکمہ سے امداد حاصل کرنے کیلئے آن لائن سرٹیفکیٹ درکار