اس ہفتے کے دوران اگرچہ قصبہ پلوامہ میں صفائی کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری دی گئی۔ وہیں صفائی کے عنوان پر کئی پروگرام بھی منقعد کئے گئے۔
اس ہفتے کی اختتامی تقریب ضلع پلوامہ ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی، جس میں میونسپل کونسلز کے علاقے میونسپل کمیٹی کے افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین نے شرکت کی۔
اس موقع پر میونسپل چیئرمین شبنم نظیر نے ایک گاڑی کا بھی افتتاح کیا، جس کو قصبہ سے کوڑا کرکٹ کو جمع کرنے کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔
اس سلسلے میں میونسپل کمیٹی پلوامہ نے گھر گھر صفائی کے حوالے سے لوگوں کو بیداری کی ایک پہل شروع کی ہے جو آج تک جاری تھی۔
اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی پلوامہ کے شبنم نظیر نے موقع کی مناسبت سے اظہار خیال کیا اور کہا کہ آزادی کا امرت مہا اتسو ہر شعبہ نے اپنے اپنے طریقے سے منا رہا ہے۔ تاہم میونسپل کمیٹی نے اس کو منانے کے لئے ایک منفرد پہل شروع کی ہے جس کے دوران وہ گھر گھر جاکر لوگوں کو صحت و صفائی کے حوالے سے بیدار کریں گی۔
مزید پڑھیں:
پلوامہ: ضلع انتظامیہ کی مہاتما گاندھی کی سالگرہ پر سوچتا عہد، صفائی مہم
میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی کے چیئرمین شبنم نظیر نے کہا کہ اس مہم کا مقصد صاف صفائی کا ایک ماحول پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ مہم جاری رکھیں گے تاہم لوگوں کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھیں۔ صفائی ملازمین کو اس تقریب کے اختتام پر انعامات سے نوازا گیا۔