’’سوچھتا ہی سیوا‘‘ کے تناظر میں ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں مقامی باشندوں اور طلباء کے اشتراک سے گورنمنٹ مڈل اسکول میں صفائی مہم کا آغاز کیا۔
پانپور کے گورنمنٹ مڈل اسکول میں پیر کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد کیا جس کے تحت سکول کے احاطے کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور ڈرینیج سسٹم کی بھی صفائی کی گئی ہے۔
پروگرام کے دوران بچوں کو تعلیم اور صفائی ستھرائی کی جانب راغب کرنے کے غرض سے سو کے قریب اسکولی بچوں میں فوج کی جانب سے اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے 50آرآر کے سی او نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کرنے کا مقصد صفائی ستھرآئی کے حوالے سے لوگوں کو اُجاگر کرنا ہے تاکہ لوگ اپنے ارد گرد کو صاف و پاک رکھیں اور علاقہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکے۔
سی او نے لوگوں سے اپنے گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز کے علاوہ آس پڑوس کے ماحول کی صفائی ستھرائی کرنے کی تلقین کی۔