ETV Bharat / state

پلوامہ: مسلح افراد کے ہاتھوں شھری ہلاک

زخمی شھری کو سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا گیا۔ وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

Civilian shot in Tral died
شھری ہلاک
author img

By

Published : Jul 23, 2021, 10:19 PM IST

Updated : Jul 23, 2021, 11:07 PM IST

نامعلوم مسلح افراد نے ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں واقع لرگام نامی گاؤں میں ایک شہری جاوید احمد ملِک پر اندھادھند فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا۔

زخمی شھری کو سب ضلع اسپتال ترال منتقل کیا گیا۔ لیکن وہ زندگی کی جنگ ہار گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

بی جے پی جے کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے ترال میں شہری جاوید احمد ملک کے قتل کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ ہلاکتیں برداشت نہیں، وہ اس موقع پر غمزدہ افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے جے کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے لرگام کے بے گناہ شہری جاوید احمد ملک کے قتل کی شدید مذمت کی ، انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کا قتل کسی طور بھی جائز نہیں ہے۔

ٹھاکر نے کہا "بے گناہوں کو مارنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔ معصوم ہلاکتیں کسی کی مدد نہیں کریں گی۔" انہوں نے جاوید کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اظہار یکجہتی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کا گاؤں عید کے موقع پر باقی دنیا سے منقطع

معلوم ہوا ہے کہ مرحوم جاوید محکمہ تعلیم میں کام کررہا تھا ایک پولیس آفیسر نے ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش ورثاء کو سونپی جارہی ہے۔

Last Updated : Jul 23, 2021, 11:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.