پانپور میں کورٹ کمپلکس کی مرمت کے بعد افتتاح کیا گیا۔ اس تقریب میں چیف جسٹس پنکج مِتل کے ہمراہ، جسٹس ہاٸی کورٹ علی محمد ماگرے، پرنسپل اینڈ سیشن جج پلوامہ محمد ابراہیم وانی، منصف جج پانپور نصرت حقاق کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر اور منصف کورٹ پانپور کے ممبران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ اس بلڈنگ پر تقریباً 95 لاکھ کا خرچہ ہو ہے جس سے کورٹ کی بلڑنگ، پارک اور دیوار بندی کا کام کیا گیا ہے۔
تقریب کے دوران چیف جسٹس کو گارڈ آف اونر بھی پیش کیا گیا ہے۔ جس میں چیف جسٹس نے پریڈ پر سلامی لی ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ منصف کورٹ پانپور کے وکلإ اور دیگر ممبران کو اب اس بلڈنگ کی وجہ سے کافی سہولت ملے گی اور یہ اچھے طریقہ سے اب اپنا کام انجام دے سکتے ہیں۔
انہوں نے وکلإ سے ایمانداری سے اپنے فراٸض سرانجام دینے پر بھی زور دیا۔
بار ایسوسی ایشن پانپور کے صدر نے کہا کہ اس بلڈنگ میں تمام طرح کی سہولیات دستیاب کرائی گئی ہیں جس سے ایسوسی ایشن ممبروں کے ساتھ ساتھ تمام لوگوں کو بھی سہولیت محسوس ہو گی۔
انہوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بلڈنگ قابل کار بنا کر انہوں نے بار ایسوسی ایشن پانپور کے ممبران کی دیرینہ مانگ پوری کر دی ہے۔