ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں 4 اگست کو پیش آئے سڑک حادثے، جس میں دو لڑکیاں فوت اور دو دیگر شدید زخمی ہوئی تھیں، سے متعلق پولیس نے چارج شیٹ داخل کیا ہے۔
اگست کی چار تاریخ کو ایک کار نے نے راہ چلتی چار لڑکیوں کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں دو لڑکیاں - نازلہ رفیق اورتابینہ نظیر - موقع پر ہی فوت ہو گئی تھیں، جبکہ دو لڑکیاں بری طرح سے زخمی ہوئی تھیں۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
حادثے کے بعد اس سلسلے میں ایف آر درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس نے فرار ہونے والے ڈرائیور کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی تھی، اور ہفتہ کو اس سلسلے سے متعلق پولیس نے چارج شیٹ داخل کر دی۔
چارج شیٹ داخل ہونے پر علاقے کو لوگوں خصوصاً فوت ہوئی لڑکیوں کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کارروائی کی سراہنا کی ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والی ایک لڑکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرائیور نے جان بوجھ کر انہیں ٹکر ماری تھی۔
انہوں نے اس ضمن میں ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔