چیئرمین میونسپل کمیٹی پانپور و بی جے پی رہنما ملک یعقوب نے ضلع پلوامہ کے قصبہ پانپور میں کاموں کا جائزہ لیا۔ میگڈمائزیشن کا بھی افتتاح کیا۔
انہوں نے اپنے دورے کے دوران تل باغ پانپور کے گورنمنٹ ڈگری کالج روڑ پر میگڈمائزیشن کے کام کا بھی افتتاح کیا۔ جس کے بعد پوری سڑک پر میگڈمائزیشن کا کام شد و مد سے شروع کیا گیا۔
انہوں نے تل باغ پانپور میں کئی عوامی وفود سے بھی ملاقات کی جنہوں نے علاقے کے مطالبات و مشکلات سے چیئرمین کو آگاہ کیا۔ چیئرمین نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات ترجیحی بنیاد کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔
چیئرمین نے قصبہ میں تمام پبلک پارکوں پر صفائی کا کام شروع کروایا ہے اور لوگوں کو یقین دلایا کہ یہ تمام پارک لوگوں کے ليے جلد کھولے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ نے پی ایس اے ملزم کی رہائی کے احکامات صادر کیے
ملک یعقوب نے عوام سے علاقے کی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کا وعدہ بھی کیا تاکہ تاریخی پانپور قصبہ پورے کشمیر میں ترقی کا نمونہ بن جائے۔