ضلع ترال کے بٹہ گنڈ گاؤں کے شہجار گراونڈ میں بھی بٹہ گنڈ پرایمر لیگ (Batagund Premier League) کے دوسرے سیزن کا پروقار طریقے سے آغازِ کیا گیا۔
اس لیگ کا افتتاح اسٹیزن کونسل ترال (Chairman Citizens Council Tral) کے سربراہ فاروق ترالی نے کیا۔ پہلا میچ ترال ہنٹرس اور ایچ سی سی نورپورہ کے درمیان کھیلا گیا جس کو ایچ سی سی نورپورہ نے دس رنز سے جیت لیا۔
میچ میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے تالیاں بجا کر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔
اس موقع پر فاروق ترالی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہجار گراونڈ خستہ حال ہو چکا ہے اور اب یہاں کھلاڑیوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
انھوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ترال میں کھیل کے میدانوں کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔