ETV Bharat / state

World AIDS Day 2022ایڈز کے عالمی دن پر اسلامک یونیورسٹی میں تقریب منعقد - سید منطقی نرسنگ کالج میں بیداری تقریب منعقد

سید منطقی نرسنگ کالج کی پرنسپل پروفیسر عصمت آرا نے بتایا کہ سیمنار میں اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے طریقہ پر مفصل جانکاری دی گئی کیونکہ جموں وکشمیر میں بھی سرکاری سطح پر رجسٹرڈ چھ ہزار ایڈز سے متاثرہ مریض ہیں، تاہم غیر سرکاری سطح پر یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔An awareness program was held at Syed Logical Nursing College

تقریب منعقد
تقریب منعقد
author img

By

Published : Dec 2, 2022, 11:12 AM IST

عالمی یوم ایڈز کے موقع پر سید منطقی میموریل کالج آف نرسنگ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں ایک سیمنار کا اہتمام کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبا نے شرکت کی۔ اس موقع پر اس مہلک مرض سے ہونے والی اموات اور اس کے مختلف پہلؤں پر روشنی ڈالی گئی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ معاشرہ میں اس سنگین مرض کے تئیں لوگوں کو بیدار کیا جائے تاکہ وہ اس کا شکار ہونے سے بچیں۔An awareness program was held at Syed Logical Nursing College

تقریب منعقد

میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید منطقی نرسنگ کالج کی پرنسپل پروفیسر عصمت آرا نے بتایا کہ آج سیمنار میں اس مہلک بیماری سے بچاؤ کے طریقہ پر مفصل جانکاری دی گئی، کیونکہ جموں وکشمیر میں بھی سرکاری سطح پر رجسٹرڈ چھ ہزار ایڈز سے متاثرہ مریض ہیں، تاہم غیر سرکاری سطح پر یہ تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ معاشرہ میں اس سے متعلق بیداری لانا ضروری ہے تاکہ لوگں اس کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔واضح رہے کہ اس سال ایڈز کا عالمی دن "اکوالائز" کے تھیم پر منایا جا رہا ہے

ایچ آئی وی ایڈز کو دنیا بھر میں سب سے سنگین بیماریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ایڈز کا عالمی دن ہر سال یکم دسمبر کو منایا جاتا ہے جس کا مقصد ایڈز اور اس کے علاج سے متعلق لوگوں میں بیداری لانا ہے۔

مزید پڑھیں:Aids Day: رامبن ضلع ہسپتال میں عالمی یوم ایڈز منایا گیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.