موجودہ صورتحال کے پیش نطر عید الضحی کے موقع پر مسلمانوں کو فضول خرچی سے اجتناب کر کے عید سادگی کے ساتھ منانی چاہئے ان خیالات کا اظھار جنوبی کشمیر کے معروف عالم دین اور دارلعلوم نور السلام کے سربراہ مولانا نور احمد ترالی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔
موصوف نے بتایا کہ عید الضحی دراصل قربانی کی عید ہے اور اس پر جانوروں کا خون بہانا ہی ایک محبوب عمل ہے۔ لہذا اس سنت پر عمل کرنا چاہیے اور یہ بات زہن نیشن کرنی چاہئیے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نطر قربانی کو منسوخ نہیں کی جا سکتی، کیوں کہ شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔ جن لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ قربانی پر خرچ کی جانے والی رقومات غریبوں پر خرچ کی جائے وہ شریعت کے احکامات کے برخلاف سوچ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قربانی کے جانوروں کی خریداری نا کے برابر
مولانا نور احمد ترالی نے بتایا کہ موجودہ صورتحال میں غریبوں کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے لیکن قربانیاں ضروری ہیں۔ انھوں نے مزید بتایا کہ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے نماز عید کے بڑے اجتماعات سے پرہیز کرنا چاہیے اور نماز کے لیے سماجی دوری بنانے اور ماسک کا استعمال ہونا چاہیئے تاکہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔