جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ سے گیارہ کلومیٹر دور لام جواہر پورہ گاوں کا سکیورٹی فورسز نے محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا جو پرامن طریقہ سے ختم ہوا۔
تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاعات کے بعد ایس او جی ترال، سی آر پی ایف اور فوج کی 42 آر آر نے مشترکہ طور پر لام جواہر پورہ کا محاصرہ کیا تھا جس دوران فورسز کی بھاری نفری کو داخلی اور خارجی راستوں پر بٹھا دیا گیا اور خانہ تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔
آنے جانے والے سبھی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا اور وسیع پیمانے پر تلاشی کارروائی لی جارہی تھی۔ دوسری جانب بٹنور میں بھی سرچ آپریش جاری ہو گیا تھا۔