جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال علاقہ میں سیکیورٹی فورسز نے دو مقامات پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے ميں اطلاعات کے بعد سیکورٹی فورسز نے ترال مین ٹاون اور پستونہ نامی گاوں میں سرچ آپریشن شروع کیا ہے جس دوران خانہ تلاشیاں شروع کی گئی ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے دونوں علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔