ETV Bharat / state

Candle March in Shopian : کشمیری پنڈت سنجے شرما کی ہلاکت کے خلاف شوپیاں میں کینڈل مارچ - شوپیاں میں کینڈل مارچ

کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف گول چوک شوپیاں کے پاس جمع ہوکر لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں موم بتیاں جلا کر کشمیری پنڈت سنجے شرما کے قتل کے واقعہ مذمت کی، اس احتجاجی مارچ میں سماجی تنظیموں، مقامی باشندوں اور فورسز اہلکاروں نے شرکت کی اور اس مارچ کے دوران ان کے ہاتھوں میں شمع روشن تھے۔

شوپیاں میں کینڈل مارچ
شوپیاں میں کینڈل مارچ
author img

By

Published : Feb 27, 2023, 6:06 PM IST

کینڈل مارچ

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں گزشتہ کل ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے خلاف آج شوپیاں قصبہ میں کینڈل مارچ نکالا گیا، اس کینڈ مارچ کے دوران لوگوں قتل کے واقعہ کی مذمت کی اور جموں و کشمیر کو قتل و غارت گری سے پاک خطہ بنانے کا نعرہ لگایا۔

واضح رہے گزشتہ روز ضلع پلوامہ کے اچھن علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس دوران نامعلوم مسلح افراد نے ایک کشمیری پنڈت سنجے شرما کو گولی مار کر اسے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ اپنے آبائی علاقے اچھن پلوامہ میں اپنے گھر کے باہر کچھ ہی میٹر کی دوری پر تھا۔گولی لگنے کے فوراً بعد اگرچہ اسے نزدیکی ہیلتھ سینٹر لایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے ضلع اسپتال پلوامہ منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔

وہیں جموں کشمیر کے لیفٹئننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ کشمیری پنڈت سنجے کمار شرما کی ہلاکت کے واقعات سے عوام میں سکیورٹی کے خدشات پیدا ہوتے ہیں، لیکن سکیورٹی صورتحال یہاں پہلے سے بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ان افراد کے خلاف کارروائی کریں گے،انہوں نے کہا کہ اور سکیورٹی فورسز کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو قطعی طور بخشا نہ جائے۔ منوج سنہا نے ان باتوں کا اظہار سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے کیا، یاد رہے کہ ضلع پلوامہ کے اچھن گاؤں میں اتوار کو نامعلوم عسکریت پسندوں نے کشمیر پنڈت سنجے کمار شرما کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ کشمیری پنڈت کی ہلاکت پر سیاسی و سماجی حلقوں نے غم و غصے کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:Firing in Achan Pulwama اچھن پلوامہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں کشمیری پنڈت ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.