اسی ضمن میں آج ضلع ہسپتال پلوامہ میں خون کے عطیہ کا ایک کیمپ منقعد ہوا۔ یہ کیمپ غیر سیاسی تنظیم سوشل ورکرز کمیٹی جموں و کشمیر اور ضلع ہسپتال پلوامہ کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ میڈیکل سپریٹنڈنٹ پلوامہ کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپریٹنڈنٹ پلوامہ ڈاکٹر جمیل احمد نے خون کا عطیہ کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خون کے عطیات کے لئے آگے آئیں کیونکہ اس سے قیمتی جان بچتی ہے۔
اس خون کے عطیہ کے کیمپ میں کووڈ-19 کے پیش نظر عطیات کی تعداد کو محدود رکھا گیا تھا۔ اس حوالے سے ڈاکٹر گوہر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کووڈ-19 کے پیش نظر ہم نے محض 12 افراد کو خون کے عطیات کے لئے بلایا تھا اور ہم نے بارہ پوائنٹس خون کے جمع کیے ہیں، جو ضورت مند لوگوں کو دیے جائیں گے۔
اس حوالے سے غیر سیاسی تنظیم سوشل ورکرز کمیٹی جموں و کشمیر کے چیئرمین غمگین مجید نے اب تک 174 بار خون کا عطیہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو خون کے عطیات کے لیے سامنے آنا چاہیے تاکہ کسی کی جان بچائی جا سکے اگرچہ یہ 24 گھنٹوں میں واپس آتا ہے اور اس سے کوئی بھی کمزوری نہیں ہوتی ہے وہی یہ صحت کے لئے بھی اچھا ہوتا ہے۔