ETV Bharat / state

Burglary in Pulwama: ضلع پلوامہ کے لوسونی علاقے میں نقب زنی - پلوامہ نقب زنی

دوران شب ضلع پلوامہ کے لوسونی علاقے میں نقب زن قریب نو لاکھ روپے مالیت کے زیورات/نقد رقم اڑا کر فرار ہو گئے۔Burglary in Lusoni Pulwama

1
1
author img

By

Published : Dec 21, 2022, 3:02 PM IST

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے لوسونی علاقے میں دوران شب نقب زن تقریبا لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی اور قیمتی لباس اڑانے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق نقب زنوں نے لوسونی، پلوامہ کے رہائشی حیات احمد شاہ کے گھر میں نصب شب کے قریب داخل ہوئے اور لاکر توڑ کر زیورات، کپڑے اور نقدی اڑا کر فرار ہو گئے۔ Lusoni Pulwama Burglary Case

ضلع پلوامہ کے لوسونی علاقے میں نقب زنی

متاثرین نے بتایا کہ نقب زنوں نے قریب چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات، بینک پاس بک، چیک بُک سمیت اڑھائی لاکھ روپے نقدی اڑانے کے علاوہ قیمتی لباس سے بھرا ایک صندوق بھی اڑا لے گئے۔ متاثرین کے مطابق ان کے گھر سے چوری کیا گیا صندوق نزدیکی باغات سے برآمد ہوا۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے حیات احمد شاہ کی اہلیہ (متاثرہ) نے کہا کہ ’’نقب زنوں نے ہماری ساری جمع پونجی اڑا لی، نقب زنوں نے نو لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور زیورات اڑا لئے۔‘‘

انہوں نے پولیس سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کرکے نقب زنوں کا سراغ لگا کر انہیں انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.