ETV Bharat / state

Burglars Looted 4 Shops in Pulwama: پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں چوری کی واردات - راجپورہ میں چوری کی واردات

ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں نامعلوم نقب زنوں نے دورانِ شب علاقے میں چار دوکانوں کو لوٹ لیا۔ Burglars looted 4 shops in Rajpura Area Of Pulwama

burglars-looted-4-shops-in-rajpura-area-of-pulwama

author img

By

Published : Apr 9, 2022, 5:43 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے راجپورہ علاقے میں دوران شب نقب زنوں نے کئی دوکانوں کو لوٹ لیا۔ چور دکانوں کے شٹر توڑ کر موجود ساز و سامان سمیت نقدی روپیے لے کر بھاگ گئے۔ اطلاعات کے مطابق چوروں نے علاقے میں چار دکانیں لوٹی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب صبح کے اوقات انہوں نے اپنی دکانوں کا رخ کیا، تو انہوں نے دکانوں کی ایک عجیب ہی حالات دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ چوروں نے دکانوں کے شٹر اور تالے توڑ کر قیمتی اشیاء اور پیسے لوٹ لیے ہیں۔ Burglars Looted 4 Shops in Pulwama

burglars-looted-4-shops-in-rajpura-area-of-pulwama

اس حوالے سے مقامی دکانداروں نے بتایا کہ نقب زنوں نے درمیانی رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھایا اور اسی دوران چوروں نے چار دکانوں کے شٹر توڑ کر لوٹ لیا۔ انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج اور پولیس رات کو بھی گشت کرتی ہے، تاہم اس کے باوجود نقب زنوں کا شٹر توڑ کر سامان چرانا حیران کن ہے۔

مقامی دکانداروں نے کہا کہ انہوں نے بینکوں سے سود پر قرضہ لیکر تجارت شروع کی ہے اور اس طرح کی واردات سے وہ مالی مشکلات کے علاوہ ذہنی تناؤ کے بھی شکار ہو رہے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس نے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.