ETV Bharat / state

پلوامہ: نقلی پستول سے لوٹ کی کوشش، ملزم گرفتار - نقلی بندوق کی نوک

پولیس اسٹیشن اونتی پورہ نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نیشنل ہائوے پر بارسو اونتی پورہ کے قریب ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔

Arrest
گرفتار
author img

By

Published : Feb 16, 2021, 8:23 PM IST

اونتی پورہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ انھوں نے بڈگام سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو نقلی بندوق کی نوک پر ایک شخص کو لوٹنے کی کوشش کر رہا تھا۔

پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے مزید کارروائی شروع کی ہے۔ پولیس کی جانب سے موصولہ ایک بیان میں بتایا کہ پولیس اسٹیشن اونتی پورہ نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ نیشنل ہائوے پر بارسو اونتی پورہ کے قریب ایک شخص سے زبردستی رقم لینے کی کوشش کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اونتی پورہ میں یومیہ مزدوروں کا احتجاج

پولیس نے شہری کی شناخت محمد رفیق شیخ ولد عبد الرحمن شیخ ساکن دلوچھ بیروہ، بڈگام کے نام سے کی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک نقلی پستول، ایک چاقو اور چار ایس ایل آر راؤنڈ برآمد کیے۔ مزکورہ شخص کو گرفتار کر کے تھانہ اونتی پورہ منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔ پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.