ETV Bharat / state

Biker Killed in Pulwama: پلوامہ سڑک حادثے میں بڈگام کا موٹر سائیکل سوار ہلاک

ضلع پلوامہ کے کنگن علاقے میں ٹریفک حادثہ میں بڈگام سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار کی موت واقع ہو گئی۔

پلوامہ سڑک حادثے میں بڈگام کا موٹر سائیکل سوار ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 2:49 PM IST

سرینگر : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کنگن علاقے میں ایک تیز رفتار ٹپر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ابدی نیند سلا دیا۔ اطلاعات کے مطابق پلوامہ کے کنگن علاقے میں اُس وقت کہرام مچ گیا جب ایک تیز رفتار ٹپر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہو گئی۔ متوفی کی شناخت اعجاز احمد بٹ ولد خورشید احمد بٹ ساکنہ تلسرہ، پکھر پورہ، بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ پیش آنے کے بعد ٹپر ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس کی ایک ٹیم نے جائے واردات پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ پلوامہ پولیس کا کہنا ہے کہ طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد میت کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا جائے گا۔ ادھر، متوفی کے آبائی علاقہ پکھرپورہ، بڈگام میں ٹریفک حادثہ کی اطلاع پہنچتے ہی وہاں کہرام مچ گیا۔

مزید پڑھیں: Pulwama Road Accident پلوامہ سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں ٹریفک حادثات میں ہو رہی اموات پر ماہرین نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے ٹریفک قوانین سے متعلق عوام کو باخبر کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹریفک حادثات اکثر و بیشتر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب پیش آتے ہیں تاہم عوام کا ماننا ہے کہ سڑکوں کی خستہ حالت بھی ٹریفک حادثات کا موجب بنتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.