ETV Bharat / state

پامپور: چھاپے کے دوران ڈھائی لاکھ لیٹر تیل خاکی ضبط

تحصیلدار پانپور نے کہا کہ اس کاروائی کو جاری رکھا جائے گا اور جو بھی لوگ ایسی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

پامپور: چھاپے کے دوران ڈھائی لاکھ لیٹر تیل خاکی ضبط
پامپور: چھاپے کے دوران ڈھائی لاکھ لیٹر تیل خاکی ضبط
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 7:57 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کی ہدایت پر آج کے افسروں نے ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران سمبورہ، چرسو اونتی پورہ اور پانپور سے غیر قانونی طور ذخیرہ کئے گئے تیل خاکی کے 2,50,000 لیٹر ضبط کئے۔

پامپور: چھاپے کے دوران ڈھائی لاکھ لیٹر تیل خاکی ضبط
یہ مٹی کا تیل کچھ ڈیلرس نے غیر قانونی طور ڈمپ ڈیپوں کے علاوہ گھروں میں ذخیرہ کر کے رکھا تھا جو بعد میں یہ تیل خاکی مہنگے دام فروخت کرتے تھے۔ کاروائی کے دوران پانچ تیل خاکی کے ڈیپوں کو بھی سربمہر کر دیا گیا۔اس سلسلے میں تحصیلدار پانپور جو ٹیم کا حصہ تھے نے بتایا کہ مٹی کا تیل فروخت کرنے والے ان ڈیلروں نے ضرورت سے زیادہ تیل ڈمپ کر کے رکھا تھا جسے یہ ڈیلر بعد میں مہنگے دام فروخت کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 2 لاکھ 50 ہزار لیٹر تیل خاکی غیر قانونی طور ڈمپ کیا گیا تھا جو ہم نے چھاپے کے دوران ضبط کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا مزکورہ ڈیلرس کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس کاروائی کو جاری رکھا جائے گا اور جو بھی لوگ ایسی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جائیں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔واضع رہے کہ اس ٹیم میں ریونیو ڈپارٹمنٹ، فوڈ اینڈ سپلائز اور پولیس نے شرکت کی تھی، جنہوں نے مشترکہ طور یہ کاروائی عمل میں لائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.