بلاک آفس پانپور میں آج بلاک ڈیولپمنٹ کونسل چیئرمین کی سربراہی میں ایک میٹنگ طلب کی گئی جس میں بلاک پانپور سے وابستہ پنچوں اور سرپنچوں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران بلاک کی تعمیر و ترقی پر لیے جانے والے فیصلے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پانپور بلاک کے تمام گاؤں کو یکساں ترقی کے زُمرے میں لایا جا سکے۔
پروگرام کے دوران چیئرمین نے پنچوں اور سرپنچوں کو متعلقہ علاقوں کے بارے میں ایک خاکہ بنانے پر زور دیا تاکہ متعلقہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کو آسانی سے ممکن بنایا جا سکے۔
اس موقع پر چیئرمین نے پنچوں اور سرپنچوں سے کہا کہ وہ متعلقہ علاقوں میں زیرالتواء پڑے ہوئے پروجیکٹز کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں تاکہ کوئی بھی کام رواں مالی سال ختم ہونے سے پہلے باقی نہ رہ جائے۔
یہ بھی پڑھیں: 'آخر یہ گھوڑے کس کے ہیں؟'
واضح رہے کہ اس میٹنگ میں نومنتخب پنچوں اور سرپنچوں نے بھی شرکت کی اور انہیں میٹنگ میں تعمیر و ترقی کو آگے لے جانے کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی گئی۔