ETV Bharat / state

Block Diwas Awantipora: اونتی پورہ میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس کا انعقاد - ڈی سی پلوامہ بلاک دیوس

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں منعقدہ بلاک دیوس میں ڈی سی پلوامہ نے علاقے کو منشیات سے پاک بنائے جانے پر زور دیا۔ Awantipora Block Diwas

ا
ا
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 2:26 PM IST

اونتی پورہ میں ضلع انتظامیہ نے منعقد کیا بلاک دیوس

پلوامہ (جموں و کشمیر): ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے اونتی پورہ علاقے میں ایک عوامی دربار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ضلع ترقیاتی کمشنر، پلوامہ، بصیر الحق چودھری نے کی۔ عوامی دربار (بلاک دیوس) میں اے ڈی سی اونتی پورہ محمد ظفر شال، ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز احمد زرگر اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل کو نوٹ کیا گیا اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ڈی سی پلوامہ نے بلاک دیوس میں شریک عوامی وفود کی شکایات سننے کے بعد متعلقہ محکمہ جات کے افسران سے عوام کے حقیقی مسائل کو مقررہ وقت میں نمٹانے پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کی اہلیت کے مطابق ہنگامی نوعیت کے بہت سے مسائل کے ازالے کے لیے موقع پر ہی ہدایات بھی جاری کیں اور اعلیٰ سطح پر مسائل کو حل کیے جانے والے مسائل کو بھی نوٹ کیا گیا۔

ڈی سی نے وفود کو یقین دلایا کہ تمام حقیقی مطالبات کو کم سے کم وقت میں اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے مقامی باشندوں کی جانب سے پیش کئے گئے تمام سابقہ مسائل پر کارروائی کی رپورٹ طلب کی اور ان کی شکایات کے جلد ازالے کے لیے ہدایات بھی جاری کیں۔ اس موقع پر، ڈی سی نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام ضلع بھر میں منصوبہ بندی کے عمل/ترقیاتی عمل کو نوجوانوں پر مرکوز کرنے کے لیے ثابت ہو رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ’’تعلیم ہی واحد راستہ ہے جو اونتی پورہ شہر اور معاشرے کی مجموعی اور جامع ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکتی ہے۔‘‘ انہوں نے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے علاقے کو منشیات سے پاک کرنے پر بھی زور دیا۔ ڈی سی پلوامہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں، سڑکوں اور پلوں کی تکمیل کے لیے کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے ان کاموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے پر بھی زور دیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے بتایا کہ دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ قصبہ جات میں بھی بلاک دیوس منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں رہائش پذیر لوگوں کے مسائل کی جانکاری از خود حاصل کی جا سکے اور ترقی کے عمل میں نوجوان کی شراکت کو یقینی بنایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.